Surah Maryam Ayat 34 (19:34)
Mary · Juz 16 · Makki
ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ-قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔ سچی بات جس میں یہ شک کررہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك عیسى ابن مریم:یہ عیسی مریم کا بیٹاہے۔} گزشتہ ایات میں حضر ت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت کا قصہ تفصیل سے بیان کیا گیا تاکہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت کی اصل حقیقت واضح ہو اب اس ایت مبارکہ سے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق جویہودی اورعیسائی عقیدہ رکھتے ہیں اس کی وضاحت شروع کی گئی تاکہ اس بارے میں بھی اصل حقیقت واضح ہوکہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ان کے عقیدے کیا ہیں ۔ یہودی تو معاذ اللہ عزوجل حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کوجادوگر ولد الزنا کہتے تھے اور عیسائی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کے بیٹے ہیں اور اللہ عزوجل کے برگزیدہ نبی اور بندے ہیں جیساکہ گزشتہ ایات میں بیان کیا گیا کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا ہوتے ہی فرمایا ’’انی عبداللہ‘‘میں اللہ کابندہ ہوں اوریوں اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام باطل نظریات کارد کردیا۔