Surah Maryam Ayat 35 (19:35)
Mary · Juz 16 · Makki
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُﭤ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ کیلئے لائق نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے ، وہ پاک ہے ۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو اسے صرف یہ فرماتا ہے ، ’’ہوجا‘‘ تو وہ فوراً ہوجاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کو لائق نہیں کہ کسی کو اپنا بچہ ٹھہرائے پاکی ہے اس کو جب کسی کام کا حکم فرماتا ہے تو یونہی کہ اس سے فرماتا ہے ہوجاوہ فوراً ہوجاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ما كان لله ان یتخذ من ولد: اللہ کیلئے لائق نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے۔} اس ایت مبارکہ میں عیسائیوں کے اس عقیدے کی تردید ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ عزوجل کے بیٹے ہیں چنانچہ اللہ تعالی اولاد سے اپنی پاکی بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ اللہ تعالی کی شان کے لائق نہیں کہ وہ کسی کواپنا بیٹا بنائے اور وہ عیسائیوں کے لگائے گئے بہتان سے پاک ہے۔ اس کی شان تو یہ ہے کہ جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تواسے صرف یہ فرماتا ہے ’’ہوجا‘‘ تو وہ کام فورا ہوجاتا ہے اور جو ایسا قادر مطلق ہو اسے بیٹے کی کیا حاجت ہے اور اسے کسی کا باپ کس طرح قرار دیا جا سکتا ہے۔