Surah Maryam Ayat 36 (19:36)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور عیسیٰ نے کہا بیشک اللہ میرا اور تمہارارب ہے تو اس کی عبادت کرو۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور عیسیٰ نے کہا بیشک اللہ رب ہے میرا اور تمہارا تو اس کی بندگی کرو یہ راہ سیدھی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان الله ربی و ربكم:اور بیشک اللہ میرا اور تمہارا رب ہے۔} اس ایت میں مذکور کلام حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے چنانچہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام نےفرمایا: بیشک اللہ عزوجل میرا اور تمہارارب ہے اس کے سوا اور کوئی رب نہیں تو تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اللہ تعالی کے جو احکامات میں نے تم تک پہنچائے یہ ایسا سیدھا راستہ ہے جو جنت کی طرف لے کر جاتا ہے۔(خازن مریم تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۲۳۵)