Surah Maryam Ayat 38 (19:38)
Mary · Juz 16 · Makki
اَسْمِـعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْۙ-یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن کتنا سنتے اور دیکھتے ہوں گے جس دن ہمارے پاس حاضر ہوں گے لیکن آج ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکتنا سنیں گے اور کتنا دیکھیں گے جس دن ہمارے پاس حاضر ہوں گے مگر آج ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اسمـع بهم و ابصر:اس دن کتنا سنتے اور دیکھتے ہوں گے۔} یعنی قیامت کے دن جب کافر ہمارے پاس حاضر ہوں گے تو اس دن خوب سنتے اور دیکھتے ہوں گے لیکن چونکہ انہوں نے دنیا میں حق کے دلائل کو نہیں دیکھا اور اللہ تعالی کی وعیدوں کو نہیں سنا تو اس دن کا دیکھنا او رسننا انہیں کچھ نفع نہ دے گا ۔ بعض مفسرین نے کہا کہ یہ کلام ڈرانے کے طور پر ہے کہ اس دن (وہ اپنے بارے میں ) ایسی ہولناک باتیں سنیں اور دیکھیں گے جن سے ان کے دل پھٹ جائیں گے لیکن آج دنیا میں ظالم کھلی گمراہی میں ہیں نہ حق دیکھتے ہیں نہ حق سنتے ہیں بلکہ بہرے اور اندھے بنے ہوئے ہیں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کوالہ اور معبود ٹھہراتے ہیں حالانکہ انہوں نے صراحت کے ساتھ اپنے بندہ ہونے کا اعلان فرمایا ہے۔