Surah Maryam Ayat 44 (19:44)
Mary · Juz 16 · Makki
یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَؕ-اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے باپ! شیطان کا بندہ نہ بن، بیشک شیطان رحمٰن کا بڑا نافرمان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے باپ شیطان کا بندہ نہ بن بیشک شیطان رحمٰن کا نافرمان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ یابت لا تعبد الشیطن:اے میرے باپ! شیطان کا بندہ نہ بن۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ازر سے تیسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ تو شیطان کابندہ نہ بن اور اس کی فرمانبرداری کر کے کفر و شرک میں مبتلا نہ ہو بیشک شیطان رحمن عزوجل کا بڑ انافرمان ہے اور نافرمان کی اطاعت کا انجام یہ ہے کہ یہ اطاعت کرنے والے کو بھی نافرمان بنا دیتی ہے اور نعمت سے محروم کرکے مشقت و عذاب میں مبتلا کر دیتی ہے۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۲۳۶ روح البیان مریم تحت الایۃ: ۴۴ ۵ / ۳۳۶ ملتقطا) {یابت انی اخاف:اے میرے باپ! میں ڈرتا ہوں ۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ازر سے مزید فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ اگر تو رحمن عزوجل کی نافرمانی کرتے اور شیطان کی پیروی کرتے ہوئے کفر کی حالت میں ہی مر گیا تو تجھے رحمن عزوجل کی طرف سے کوئی عذاب پہنچے گا اور تولعنت میں اور جہنم کے عذاب میں شیطان کا رفیق اور دوست بن جائے گا۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۴۵ ۳ / ۲۳۶ روح البیان مریم تحت الایۃ: ۴۵ ۵ / ۳۳۶ ملتقطا) سورہ مریم کی ایت نمبر44اور45سے حاصل ہونے والی معلومات: ان ایات سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے والے کی پیروی کرنا بندے کے نافرمان بننے کا ایک سبب ہے لہذا ایسے لوگوں کی پیروی کی جائے جو اللہ تعالی اور ا س کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اطاعت گزار اور فرمانبردار ہوں ۔ (2)…بندے کو چاہئے کہ اگر اس کے اہل خانہ یا عزیز رشتہ داروں میں سے جو لوگ اللہ تعالی کے احکام پر عمل نہیں کرتے یا عمل کرنے میں سستی کرتے ہیں تو انہیں احسن انداز میں اس کی ترغیب دے اور اس حوالے سے انہیں اللہ تعالی کے عذاب سے بھی ڈرائے۔