Surah Maryam Ayat 60 (19:60)
Mary · Juz 16 · Makki
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـا 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمگر جنہوں نے توبہ کی اور ایمان لائے اور نیک کام کئے تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمگر جو تائب ہوئے اور ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{ الا من تاب:مگر جنہوں نے توبہ کی۔} ارشاد فرمایا کہ نمازیں ضائع کرنے اور اللہ تعالی کی اطاعت کی بجائے گناہوں کو اختیار کرنے والے تو جہنم کی خوفناک وادی غی میں جائیں گے مگر جنہوں نے کفر و شرک اور دیگر گناہوں سے توبہ کر لی اور کفر کی جگہ ایمان کو اختیار کیا اور اس کے بعد نیک کام کئے تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی اور ان کے اعمال کی جزا میں کچھ بھی کمی نہ کی جائے گی۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۶۰ ۵ / ۳۴۵) اس ایت سے معلوم ہوا کہ کافر کے لئے پہلے کفر سے بیزاری کا اظہار کرنا پھر ایمان لانا اور پھر نیک اعمال کرنا ضروری ہیں ۔