Surah Maryam Ayat 61 (19:61)
Mary · Juz 16 · Makki
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ-اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں (داخل ہوں گے) جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر فرمایا ہے۔ بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{جنت عدن:ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ۔} یعنی جنہوں نے توبہ کی ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں داخل ہوں گے جن کا وعدہ رحمن نے اپنے ان بندوں سے فرمایا ہے ا س حال میں کہ جنت ان سے غائب ہے اور ان کی نظر کے سامنے نہیں یا اس حال میں کہ وہ جنت سے غائب ہیں اور اس کا مشاہدہ نہیں کرتے اور یہ محض اس کی خبر ملنے سے ہی اس پرایمان لے ائے ہیں ۔ بیشک اللہ تعالی نے جنت کا جو وعدہ فرمایاہے اس کا وہ وعدہ یقینی طور پر آنے والا ہے۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۶۱ ۵ / ۳۴۵)