Surah Maryam Ayat 74 (19:74)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جو سازوسامان میں اور دکھائی دینے میں ان سے زیادہ اچھے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپا دیں کہ وہ ان سے بھی سامان اور نمود میں بہتر تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و كم اهلكنا قبلهم من قرن:اور ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے ان کافروں کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ دنیوی مال ودولت یاعزت وشہرت ہونا کسی کے حق پر ہونے کی کوئی دلیل نہیں تم سے پہلے تم سے زیادہ مالد ارلوگ ائے اور انہوں نے تم سے بھی زیادہ خوبصورت اور مضبوط رہائش گاہیں بنائیں جیسے فرعون ہامان قارون اور ان کے ساتھی وغیرہ مگر اللہ تعالی نے ان کے خوبصورت اور مضبوط مکانات تباہ وبرباد کردئیے اور ان کو نشان عبرت بنادیا۔ لہذا تم بھی غور کرو اور اپنی اصلاح کرلو کیونکہ دنیا کا مال ودولت ہونا کامیابی کے لیے کافی نہیں ۔ اسی کی کچھ جھلک ہم اپنے قریب زمانے میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ایک سلطنت کبھی اتنی بڑی تھی کہ اس کی حکومت میں سورج غروب نہ ہوتا تھا لیکن اج وہ چھوٹے سے رقبے پر رہ گئی یونہی ایک ملک ادھی دنیا کا مالک بننے کا دعوی کرتا پھر رہا تھا لیکن بالاخر تباہ و برباد ہوا اور کمزور سے ملک سے ذلیل و خوار ہوکر نکالا گیا اور اب دوبارہ وہ اپنی روٹی پانی کی فکر میں پڑا ہوا ہے۔