Surah Maryam Ayat 75 (19:75)
Mary · Juz 16 · Makki
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّاۚ۬-حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَؕ-فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن خوب ڈھیل دیدے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو عذاب اوریا قیامت تو وہ جان لیں گے کہ کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن خوب ڈھیل دے یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں وہ چیز جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا تو عذاب یا قیامت تو اب جان لیں گے کہ کس کا برا درجہ ہے اور کس کی فوج کمزور۔
Tafseer (Urdu)
{قل من كان فی الضللة:تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو ۔} اس ایت میں کافروں کے نظریے کا ایک اور جواب دیا گیا چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مال و منال پر فخر کرنے والے ان کافروں سے ارشاد فرما دیں کہ جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمن عزوجل دنیا میں لمبی عمر اور زیادہ مال دے کر خوب ڈھیل دیتا ہے یہاں تک کہ جب وہ گمراہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو دنیا میں قتل و قید کا عذاب اوریا قیامت کا دن جس میں وہ جہنم میں داخل ہوں گے تواس وقت وہ جان لیں گے کہ مسلمانوں اور کافروں میں سے کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے( خازن مریم تحت الایۃ: ۷۵ ۳ / ۲۴۵ روح البیان مریم تحت الایۃ: ۷۵ ۵ / ۳۵۲-۳۵۳ ملتقطا)