Surah Maryam Ayat 84 (19:84)
Mary · Juz 16 · Makki
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْؕ-اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم ان پر جلدی نہ کرو، ہم تو ان کیلئے گنتی کررہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم ان پر جلدی نہ کرو ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فلا تعجل علیهم:تو تم ان پرجلدی نہ کرو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مسلمانوں کو کافروں کے شر سے بچانے اور زمین کو ان کے فساد سے پاک کرنے کی خاطر کافروں کی ہلاکت کی دعا کرنے میں جلدی نہ فرمائیں ہم تو ان کے لئے گنتی کر رہے ہیں ۔ اس سے جزا کے لئے اعمال کی گنتی کرنا مراد ہے یافنا کے لئے سانسوں کی گنتی کرنا یا دنوں مہینوں اور برسوں کی وہ مدت گنتی کرنا مراد ہے جو ان کے عذاب کے واسطے مقرر ہے ۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۸۴ ۵ / ۳۵۵ مدارک مریم تحت الایۃ: ۸۴ ص۶۸۳ خازن مریم تحت الایۃ: ۸۴ ۳ / ۲۴۶ ملتقطا۔) نیک عمل کرنے میں جلدی کرنی چاہئے: اس ایت میں کلام اگرچہ کفار کے بارے میں ہے البتہ اس میں مسلمانوں کے لئے بھی یہ نصیحت ہے کہ وہ نیک اعمال کرنے میں تاخیر سے کام نہ لیں بلکہ ان میں جلدی کریں کیونکہ ان کی سانسیں بھی گنی جا رہی ہیں ۔ چنانچہ حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ اپنے وعظ میں فرمایا کرتے کہ’’ جلدی کرو جلدی کرو یہ چند سانس ہیں اگر رک گئے تو تم وہ اعمال نہیں کر سکو گے جو تمہیں اللہ تعالی کے قریب کرتے ہیں ۔ اللہ تعالی اس شخص پر رحم فرمائے جو اپنے نفس کی فکر کرتا اور اپنے گناہوں پر روتا ہے پھر اپ رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ ایت پڑھی’’انما نعد لہم عدا ‘‘ہم تو ان کیلئے گنتی کررہے ہیں ۔ اس سے مراد سانس ہیں اور اخری عدد جان کا نکلنا ہے پھر گھر والوں سے جدائی ہے اور قبر میں داخل ہونے کی اخری گھڑی ہے۔(احیاء علوم الدین کتاب ذکر الموت ومابعدہ الباب الثانی فی طول الامل وفضیلۃ قصر الامل۔۔۔ الخ بیان المبادرۃ الی العمل وحذر افۃ التاخیر ۵ / ۲۰۵-۲۰۶) اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے میں جلدی کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔