Surah Maryam Ayat 86 (19:86)
Mary · Juz 16 · Makki
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاﭥ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسے ہانکیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے ۔
Tafseer (Urdu)
{ و نسوق المجرمین الى جهنم وردا:اور مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسے ہانکیں گے ۔} قیامت کے دن پرہیزگار مسلمان تو مہمان بنا کر اللہ تعالی کی بارگاہ میں جمع کئے جائیں گے جبکہ کافروں کا حال یہ ہو گا کہ انہیں ان کے کفر کی وجہ سے ذلت و توہین کے ساتھ پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانکاجائے گا۔ کافروں کی سزا کے بارے میں سن کر مسلمانوں کو بھی ڈرنا چاہئے: یاد رہے کہ ایسی ایات جن میں کافروں کی کوئی سزا بیان کی گئی ہو ان میں مسلمانوں کے لئے بھی بڑی عبرت اور نصیحت ہوتی ہے اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ جب بھی اس طرح کی ایات پڑھے یا سنے تو اپنے بارے میں اللہ تعالی کی خفیہ تدبیر سے ڈرے اور اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر کرے ۔ ایسی ایات سن کر ہمارے بزرگان دین کا کیا حال ہوتا تھا اس سے متعلق ایک حکایت ملاحظہ ہو چنانچہ حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالی عنہ شدت خوف کی وجہ سے قران پاک میں سے کچھ سننے پر قادر نہ تھے یہاں تک کہ ان کے سامنے ایک حرف یا کوئی ایت پڑھی جاتی تو وہ چیخ مارتے اور بے ہوش ہوجاتے پھر کئی دن تک انہیں ہوش نہ اتا۔ ایک دن قبیلہ خثعم کا ایک شخص ان کے سامنے ایا اور اس نے یہ ایات پڑھیں ’’ یوم نحشر المتقین الى الرحمن وفدا(۸۵) و نسوق المجرمین الى جهنم وردا‘‘یاد کرو جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کی طرف مہمان بناکرلے جائیں گے۔ اور مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسے ہانکیں گے۔( مریم:۸۵۸۶) یہ سن کر اپ نے فرمایا ’’اہ! میں مجرموں میں سے ہوں اور متقی لوگوں میں سے نہیں ہوں اے قاری ! دوبارہ پڑھو ۔ اس نے پھر پڑھا تو اپ نے ایک نعرہ مارا اور اپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔( احیاء علوم الدینکتاب الخوف والرجائالشطر الثانیبیان احوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف ۴ / ۲۲۷) ایت’’و نسوق المجرمین‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… کافروں کا دوزخ میں داخلہ انتہائی ذلت ورسوائی سے او ر مومنوں کا جنت میں داخلہ انتہائی عزت و احترام سے ہوگا۔ (2)… کافر میدان محشر میں پیاسے ہوں گے۔یاد رہے کہ مومنوں کے لئے حوض کوثر کی نہر میدان محشرمیں ائے گی جس سے مرتدین روک دئیے جائیں گے یونہی ہر نبی کے امتیوں کیلئے ان کے نبی کا حوض ہوگا۔