Surah Maryam Ayat 88 (19:88)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاﭤ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے کہا: رحمٰن نے اولاد اختیار کی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے رحمٰن نے اولاد اختیار کی۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا:اور کافر وں نے کہا۔} اس سے پہلے بتوں کی پوجا کرنے والوں کا رد کیا گیا اور اب ایک بار پھر ان لوگوں کا رد کیا جارہا ہے جو اللہ تعالی کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافر وں نے یہ کہا: رحمن نے اولاد اختیار کی ہے۔ اس ایت میں حضرت عزیر علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی کا بیٹا کہنے والے یہودی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی کا بیٹاکہنے والے عیسائی اور فرشتوں کو اللہ تعالی کی بیٹیاں کہنے والے مشرکین عرب سبھی داخل ہیں ۔( تفسیرکبیر مریم تحت الایۃ: ۸۸ ۷ / ۵۶۶)