Surah Al Baqarah Ayat 103 (2:103)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ 103
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیارکرتے تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے،اگر یہ جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے کسی طرح انہیں علم ہوتا۔
Tafseer (Urdu)
{و لو انهم امنوا: اگر وہ ایمان لاتے۔} فرمایا گیا کہ اگر یہودی حضور سید کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور قرآن پاک پرایمان لاتے تو اللہ تعالی کے ہاں کا ثواب ان کیلئے بہت اچھا ہوتا کیونکہ اخرت کی تھوڑی سی نعمت دنیا کی بڑی سے بڑی نعمت سے اعلی ہے۔