Surah Al Baqarah Ayat 110 (2:110)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ 110
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی تم آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے سب کام دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اقیموا الصلوة: اور نماز قائم کرو۔} یہاں مسلمانوں کو اپنی اصلاح نفس کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ادمی کسی بھی دینی یا دنیوی اہم کام میں مصروف ہواسے اپنے نفس کی اصلاح سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ عین حالت جہاد میں بھی نماز خوف کا حکم موجود ہے۔ طلاق کے مسائل بیان کرتے ہوئے بھی اللہ تعالی نے نماز اور تقوی کے احکام بیان فرمائے ہیں۔ لہذا اگر کوئی نیکی کی دعوت میں یا علم دین کے حصول یا کسی دوسرے اہم دینی کام میں مشغول ہے تو اسے اپنی اصلاح سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔