Surah Al Baqarah Ayat 116 (2:116)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-بَلْ لَّهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوْنَ 116
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مشرکوں نے کہا: اللہ نے اپنے لئے اولاد بنا رکھی ہے، وہ پاک ذات ہے بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کی ملکیت میں ہے۔ سب اس کے حضور گردن جھکائے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے خدا نے اپنے لیے اولاد رکھی پاکی ہے اسے بلکہ اسی کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اس کے حضور گردن ڈالے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{سبحنه: اللہ پاک ہے۔} یہودیوں نے حضرت عزیرعلیہ الصلوۃ والسلام کو اور عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا کا بیٹا ماناجبکہ مشرکین عرب نے فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں قرار دیاجیسا کہ تینوں چیزیں قران پاک میں مذکور ہیں۔ ان سب کے رد میں یہ آیت نازل ہوئی۔ {له ما فی السموت: اسی کا ہے جو اسمانوں میں ہے۔} کسی کی اولاد اس کی ملکیت نہیں ہوسکتی اور جب اسمانوں اور زمین کی ہر چیز اللہ تعالی کی ملکیت ہے تو اس کی اولاد کیسے ہوسکتی ہے نیزاولاد حقیقت میں ماں باپ کا جز ہوتی ہے اور ادمی اپنے جز کا مالک نہیں ہوتا۔