Surah Al Baqarah Ayat 119 (2:119)
The Cow · Juz 1 · Madani
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًاۙ-وَّ لَا تُسْــٴَـلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِ 119
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے حبیب!بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈر کی خبریں دینے والا بنا کربھیجا اور آپ سے جہنمیوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا اور تم سے دوزخ والوں کا سوال نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{ارسلنك: ہم نے اپ کو بھیجا۔} حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جنت کی خوشخبری دینے والے اور دوزخ سے ڈرانے کی خبریں دینے والے ہیں۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تبلیغ کے باوجود اگر کوئی جہنم کی راہ جاتا ہے تو اس کے متعلق اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے سوال نہ ہوگا کہ وہ کیوں ایمان نہ لایا اس لیے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنا فرض تبلیغ پورے طور پر ادا فرمادیا۔