Surah Al Baqarah Ayat 134 (2:134)
The Cow · Juz 1 · Madani
تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْۚ-لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْۚ-وَ لَا تُسْــٴَـلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 134
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ ایک امت ہے جو گزرچکی ہے ۔ان کے اعمال ان کے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں اور تم سے اُن کے کاموں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک امت ہے کہ گزرچکی ان کے لیے ہے جو انہوں نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم کماؤ اور ان کے کاموں کی تم سے پرسش نہ ہوگی۔
Tafseer (Urdu)
{تلك امة: وہ ایک امت ہے۔} جب یہودی دلائل میں عاجز ہو جاتے تو اخر کار کہہ دیتے تھے کہ اگر ہمارے عقائد و اعمال غلط بھی ہوئے تو ہمارے باپ داداوں کے اعمال ہمارے کام اجائیں گے اور ان سے ہماری نجات ہو جائے گی ان کی تردید میں یہ ایت ائی کہ وہ سب گزرچکے ۔ان کے اعمال ان کے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے۔ تمہیں ان کے اعمال کام نہ ائیں گے۔اس سے معلوم ہوا کہ اخرت میں اپنے اعمال کام ائیں گے اور اگر عقیدہ خراب ہو تو کسی کو دوسرے کے عمل سے فائدہ نہ ہوگا۔