Surah Al Baqarah Ayat 147 (2:147)
The Cow · Juz 2 · Madani
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ 147
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اے سننے والے!) حق وہی ہے جو تیرے رب کی طرف سے ہو۔ پس توہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khan۔(اے سننے والے) یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے (یا حق وہی ہے جو تیرے رب کی طرف سے ہو) تو خبردار تو شک نہ کرنا۔
Tafseer (Urdu)
{الحق من ربك: حق وہی ہے جو تیرے رب کی طرف سے ہو۔} قبلہ کی تبدیلی اللہ تعالی کی طرف سے ہے لہذا حق ہے تو اس میں شک نہ کیا جائے۔ یونہی اللہ تعالی کی طرف سے انے والا ہر حکم حق ہے اگرچہ اس کی حکمت ہمیں سمجھ ائے یا نہ ائے لیکن حق وہی ہوگا اور مسلمان کا کام اسے ماننا اور اس پر عمل کرناہے کسی بھی طرح کے حالا ت میں اس میں شک کرنے کی گنجائش نہیں۔