Surah Al Baqarah Ayat 149 (2:149)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ-وَ اِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَؕ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ 149
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے حبیب!) تم جہاں سے آؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور بیشک یہ یقینا تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جہاں سے آؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور وہ ضرور تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و من حیث خرجت: اور تم جہاں سے او۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ خواہ کسی شہر سے سفر کے لیے نکلیں بہرحال نماز میں اپنا منہ مسجد حرام ( یعنی کعبہ) کی طرف کریں کیونکہ جس طرح حالت اقامت میں کعبہ کی طرف منہ کرنے کاحکم ہے اسی طرح سفرمیں بھی یہی حکم ہے اور بے شک کعبہ کو قبلہ بنایا جانا ضرور اپ کے رب عزوجل کی طرف سے حق اور حکمت کے عین موافق ہے اور اے مسلمانو! اللہ تعالی تمہارے اعمال سے غافل نہیں اس لئے وہ تمہیں اس عمل کی بہترین جزا دے گا۔(روح البیان البقرۃ تحت الایۃ: ۱۴۹ ۱ / ۲۵۴)