Surah Al Baqarah Ayat 162 (2:162)
The Cow · Juz 2 · Madani
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۚ-لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ 162
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ ہمیشہ اس میں رہیں گے، ان پر سے عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہمیشہ رہیں گے اس میں نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ انہیں مہلت دی جائے۔
Tafseer (Urdu)
{لا یخفف عنهم العذاب: ان پر سے عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا۔} کفار کو کبھی عذاب سے چھٹکارا نہ ملے گا اور نہ انہیں نیک اعمال کی یا توبہ کی مہلت دی جائے گی ۔کافر کا عمل اسے کچھ نفع نہیں دیتا البتہ علماء نے فرمایا ہے اور احادیث سے سمجھ اتا ہے کہ جس عمل کا تعلق نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی سے ہو اس سے کافر کو بھی فائدہ ہوتا ہے جیسا کہ بخاری و مسلم میں ہے کہ ابوطالب کے عذاب میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی برکت سے کمی ہوئی اور یونہی نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ابو لہب نے اپنی لونڈی ثویبہ کو ازاد کیا تو جس انگلی کے اشارے سے اس نے ازاد کیا تھا اس سے اسے کچھ سیراب کیا جاتا ہے۔ یہی کلام علامہ عینی رحمۃاللہ تعالی علیہ نے ابولہب والی حدیث کے تحت عمدۃ القاری جلد نمبر14 صفحہ45پر فرمایا ہے۔