Surah Al Baqarah Ayat 163 (2:163)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ 163
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، بڑی رحمت والا، مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا مہربان۔
Tafseer (Urdu)
{و الهكم اله واحد: اور تمہارا معبود ایک معبود ہے۔} کفار نے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے اللہ تعالی کی شان و صفت معلوم کی تو یہ ایت مبارکہ نازل ہوئی کہ تمہارا معبودایک معبود ہے۔(خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۱۶۳ ۱ / ۱۰۸) نہ اس کے اجزاء ہیں نہ کوئی اس کی مثل ہے معبود و رب ہونے میں کوئی اس کا شریک نہیں وہ اپنی ذات و صفات اور افعال میں یکتا ہے مخلوق کو تنہا اسی نے بنایا وہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔ اسم اعظم والی ایات: حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالی عنہاسے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں ہےایک یہ ایت: و الهكم اله واحد-لا اله الا هو الرحمن الرحیم دوسری سورہ ال عمران کی ابتدائی ایت: الم(۱) الله لا اله الا هو-الحی القیوم (ترمذی کتاب الدعوات ۶۴-باب ۵ / ۲۹۱ الحدیث: ۳۴۸۹)