Surah Al Baqarah Ayat 169 (2:169)
The Cow · Juz 2 · Madani
اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ 169
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ تمہیں صرف برائی اور بے حیائی کا حکم دے گا اور یہ (حکم دے گا) کہ تم اللہ کے بارے میں وہ کچھ کہو جو خود تمہیں معلوم نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو تمہیں یہی حکم دے گا بدی اور بے حیائی کا اور یہ کہ اللہ پر وہ بات جوڑو جس کی تمہیں خبر نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ انما یامركم بالسوء و الفحشآء: وہ تمہیں صرف برائی اور بے حیائی کا حکم دے گا۔}سوء اورفحشآءکو مترادف یعنی ہم معنی بھی قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوءسے مراد مطلقا گناہ ہے اورفحشآءسے مراد کبیرہ گناہ ہیں۔ (صاوی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۶۹ ۱ / ۱۴۰) شیطان کا کام کیا ہے شیطان کا کام ہی یہ ہے کہ وہ لوگوں کو برائی کی طرف بلائے کفرو شرک کی طرف اللہ تعالی کے متعلق غلط عقائد منسوب کرنے کی طرف یا اس کے حلال کردہ کو حرام کہنے اور اس کے حرام کردہ کو حلال کہنے کی طرف برے کاموں مثلا جھوٹ غیبت چغلی وعدہ خلافی بہتان لڑائی فساد حسد بغض و کینہ تکبر و انانیت نفرت و عداوت جنگ و جدل تذلیل و تحقیر استہزاء والزام تراشی وغیرہ چیزوں کی طرف بلائے۔ یونہی بے حیائی کے کام گانے باجے فلمیں ڈرامے ناچ مجرے بدنگاہی فحش گفتگو گندی باتیں ناجائز تعلقات بری نیت سے دیکھنا چھونا بدکاری وغیرہ گناہوں کی طرف بلانا شیطان کا کام ہے۔افسوس کی بات ہے کہ اج کل ان برائیوں میں سے بہت سی چیزوں کی طرف بلانے میں گھروالوں اور دوست احباب گھر بازار معاشرہ افسر وغیرہ کا تعاون یا ترغیب ہوتی ہے۔ کوئی ادمی نیکیوں کی طرف انے کا سوچتا بھی ہے تو مذکورہ بالا افراد اسے کھینچ کر گناہوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ اے کاش ہمیں اچھی صحبت اچھا مطالعہ اچھا گھرانہ اور اچھے دوست مل جائیں۔