Surah Al Baqarah Ayat 193 (2:193)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِؕ-فَاِنِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَى الظّٰلِمِیْنَ 193
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے اورعبادت اللہ کے لئے ہوجائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو صرف ظالموں پر سختی کی سزا باقی رہ جاتی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے اور ایک اللہ کی پوجا ہو پھر اگر وہ باز آئیں تو زیادتی نہیں مگر ظالموں پر۔
Tafseer (Urdu)
{حتى لا تكون فتنة: یہاں تک کہ فتنہ نہ رہے۔} عرب کے کافروں کے متعلق فرمایا گیا کہ ان سے تب تک لڑو کہ ان کا فتنہ یعنی شرک ختم ہوجائے اور ان کا دین بھی دین اسلام ہوجائے اور سرزمین عرب پر صرف ایک اللہ کی عبادت ہو۔ لہذا اگر وہ کفر و باطل پرستی سے باز اجاتے ہیں تو پھر ان پر کوئی سختی نہیں کی جائے گی۔