Rabbana Atina — the dua for good in this world and the Hereafter
Surah Al Baqarah Ayat 201 (2:201)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِٜ 201
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا۔
Tafseer (Urdu)
{و منهم من یقول: اور کوئی یوں کہتا ہے۔}اس ایت میں مذکور مسلمان کی دعا بہت جامع دعا ہے اورتھوڑے الفاظ میں دین و دنیا کی تمام بھلائیاں اس میں مانگی گئی ہیں۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے:’’اللہم ربنا اتنا فی الدنیا حسنة و فی الاخرة حسنة و قنا عذاب النار‘‘(بخاری کتاب الدعوات باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ۔۔۔ الخ ۴ / ۲۱۴ الحدیث: ۶۳۸۹) دنیا کی بھلائی میں ہر اچھی اور مفیدشے داخل ہے خواہ وہ کفایت کرنے والا رزق ہو یا اچھا گھر یا اچھی بیوی یا اچھی سواری یا اچھا پڑوس وغیرہا۔