Surah Al Baqarah Ayat 206 (2:206)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُؕ-وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ 206
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو اسے ضد مزید گناہ پر ابھارتی ہے توایسے کو جہنم کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا ٹھکاناہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو اسے اور ضد چڑھے گناہ کی ایسے کو دوزخ کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا بچھونا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا قیل له: اور جب اس سے کہا جائے۔} منافق ادمی کی ایک علامت یہ ہوتی ہے کہ اگر اسے سمجھایاجائے تو اپنی بات پراڑ جاتا ہے دوسرے کی بات ماننا اپنے لئے توہین سمجھتا ہے نصیحت کئے جانے کو اپنی عزت کا مسئلہ بنالیتا ہے۔ افسوس کہ ہمارے ہاں ایسے لوگوں کی بھرمار ہے گھروں میں دیکھ لیں تو لڑکی والے لڑکے یا اس کے گھر والوں کو نہیں سمجھا سکتےچھوٹے خاندان والے بڑے خاندان والوں کو نہیں سمجھا سکتے عام ادمی کسی چودھری کو نہیں سمجھاسکتا عوام کسی دنیوی منصب والے کو نہیں سمجھا سکتے مسجدوں میں کوئی نوجوان عالم یا دینی مبلغ کسی پرانے بوڑھے کو نہیں سمجھا سکتا جسے سمجھایا وہی گلے پڑ جاتا ہے۔ دینی شعبے میں بھی اس خرابی کی کچھ کمی نہیں۔اللہ تعالی ہمارے حال کی اصلاح فرمائے۔