Surah Al Baqarah Ayat 207 (2:207)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ 207
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کی رضا تلاش کرنے کے لئے اپنی جان بیچ دیتا ہے اور اللہ بندوں پر بڑا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے اللہ کی مرضی چاہنے میں اور اللہ بندوں پر مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{من یشری نفسه: جو اپنی جان بیچتا ہے۔} شان نزول: حضرت صہیب رومی رضی اللہ تعالی عنہ مکہ معظمہ سے ہجرت کرکے حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں مدینہ طیبہ کی طرف روانہ ہوئے مشرکین قریش کی ایک جماعت نے آپ کا تعاقب کیا تو آپ سواری سے اترے اور ترکش سے تیر نکال کر فرمانے لگے کہ اے قریش! تم میں سے کوئی میرے پاس نہیں آسکتا جب تک کہ میں تیر مارتے مارتے تمام ترکش خالی نہ کردوں اور پھر جب تک تلوار میرے ہاتھ میں رہے اس سے ماروں گا اوراگر تم میرا مال چاہو جو مکہ مکرمہ میں مدفون ہے تو میں تمہیں اس کا پتا بتادیتا ہوں تم میرا راستہ نہ روکو۔ وہ اس پر راضی ہوگئے اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے تمام مال کا پتابتادیا جب اپ حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو یہ آیت نازل ہوئی۔ حضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ایت تلاوت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ تمہاری یہ جاں فروشی بڑی نفع بخش تجارت ہے۔(ابن عساکر صہیب بن سنان بن مالک۔۔۔ الخ ۲۴ / ۲۲۸)