Surah Al Baqarah Ayat 208 (2:208)
The Cow · Juz 2 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ 208
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو!اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والواسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ادخلوا فی السلم كآفة: اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاو۔} شان نزول: اہل کتاب میں سے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے اصحاب تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے کے بعد شریعت موسوی کے بعض احکام پر قائم رہے ہفتہ کے دن کی تعظیم کرتے اس روز شکار سے لازما اجتناب جانتے اور اونٹ کے دودھ اور گوشت سے بھی پرہیز کرتے اور یہ خیال کرتے کہ یہ چیزیں اسلام میں صرف مباح یعنی جائز ہیں ان کا کرنا ضروری تونہیں جبکہ توریت میں ان سے اجتناب لازم کیا گیا ہے تو ان کے ترک کرنے میں اسلام کی مخالفت بھی نہیں ہے اور شریعت موسوی پر عمل بھی ہوجاتا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ارشاد فرمایا گیاکہ اسلام کے احکام کا پورا اتباع کرو یعنی توریت کے احکام منسوخ ہوگئے اب ان کی طرف توجہ نہ دو۔(خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۲۰۸ ۱ / ۱۴۷) ایمانی کمزوری کی علامت: یاد رکھیں کہ داڑھی منڈوانا مشرکوں کا سا لباس پہننا اپنی معاشرت بے دینوں جیسی کرنا بھی سب ایمانی کمزوری کی علامت ہے جب مسلمان ہو گئے تو سیرت و صورت ظاہروباطن عبادات ومعاملات رہن سہن میل برتاو زندگی موت تجارت و ملازمت سب میں اپنے دین پر عمل کرو۔نیزیہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمان کا دوسرے مذاہب یا دوسرے دین والوں کی رعایت کرنا شیطانی دھوکے میں انا ہے۔ اونٹ کا گوشت کھانا اسلام میں فرض نہیں مگر یہودیت کی رعایت کے لئے نہ کھانا بڑا سخت جرم ہے۔ کافروں کو راضی کرنے کیلئے گائے کی قربانی بند کرنابھی اسی میں داخل ہے۔ یونہی کسی جگہ اذان بند کرنا یا اذان اہستہ اواز سے دینا سب اسی میں داخل ہے۔