Surah Al Baqarah Ayat 210 (2:210)
The Cow · Juz 2 · Madani
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُؕ-وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ 210
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلوگ تواسی چیز کا انتظار کررہے ہیں کہ بادلوں کے سایوں میں ان کے پاس اللہ کا عذاب اور فرشتے آجائیں اور فیصلہ کردیا جائے اوراللہ ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکاہے کے انتظار میں ہیں مگر یہی کہ اللہ کا عذاب آئے چھائے ہوئے بادلوں میں اور فرشتے اتریں اور کام ہوچکے اور سب کاموں کی رجوع اللہ ہی کی طرف ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هل ینظرون: کس چیز کا انتظار کرتے ہیں۔} فرمایاجارہا ہے کہ دین اسلام چھوڑنے اور شیطان کی فرمانبرداری کرنے والے کس چیز کا انتظار کررہے ہیں کیا اس کا کہ اللہ تعالی کا عذاب اور عذاب کے فرشتے اتر ائیں اور ان کا قصہ تمام کردیا جائے۔