Surah Al Baqarah Ayat 22 (2:22)
The Cow · Juz 1 · Madani
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً۪-وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْۚ-فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور اس نے آسمان سے پانی اتاراپھر اس پانی کے ذریعے تمہارے کھانے کے لئے کئی پھل پیدا کئے تو تم جان بوجھ کر اللہ کے شریک نہ بناؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاورجس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کو تو اللہ کے لئے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹھہراؤ ۔
Tafseer (Urdu)
{الذی جعل لكم الارض فراشا و السمآء بنآء:جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا۔}اس ایت اور اس سے اوپر والی ایت میں اللہ تعالی نے اپنی ان نعمتوں کو بیان فرمایا ہے: (1)…مخلوق کو عدم سے وجود میں لانا۔ (2)…اسمان و زمین کو پیدا کرنا۔ (3)…اسمان و زمین سے مخلوق کے رزق کا مہیا کرنا۔ (4)…اسمان سے بارش اتارنااور زمین سے نباتات اگانا۔ جب ادمی کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک پل اللہ تعالی کی نعمتوں میں ڈوبا ہوا ہے تو اس مالک حقیقی کو چھوڑ کر کسی اورکا عبادت گزاربننا کس قدر ناشکری ہے یونہی ایسے کریم خدا کی یاد سے غفلت بھی کتنی بڑی ناشکری ہے۔