Surah Al Baqarah Ayat 24 (2:24)
The Cow · Juz 1 · Madani
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ۚۖ-اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر تم یہ نہ کرسکواور تم ہر گز نہ کرسکو گے تو اس آگ سے ڈروجس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔ وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار رکھی ہے کافروں کے لیے ۔
Tafseer (Urdu)
{ و قودها الناس و الحجارة :اس کا ایندھن ادمی اور پتھر ہیں۔}اس ایت میں ادمی سے کافر اور پتھر سے وہ بت مراد ہیں جنہیں کفار پوجتے ہیں اور ان کی محبت میں قران پاک اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کاانکار کرتے ہیں۔ پتھروں کا جہنم میں جانا ان پتھروں کی سزا نہیں بلکہ ان کے پجاریوں کی سزا کے لئے ہوگا یعنی پجاریوں کو ان پتھروں کے ساتھ سزا دی جائے گی۔ {اعدت للكفرین:وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔} اس سے معلوم ہوا کہ دوزخ پیدا ہوچکی ہے کیونکہ یہاں ماضی کے الفاظ ہیں نیز ’’کافروں کیلئے‘‘ فرمانے میں یہ بھی اشارہ ہے کہ مومنین اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جہنم میں ہمیشہ داخلے سے محفوظ رہیں گے کیونکہ جہنم بطور خاص کافروں کے لئے پیدا کی گئی ہے۔