Surah Al Baqarah Ayat 244 (2:244)
The Cow · Juz 2 · Madani
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ 244
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کی راہ میں لڑواور جان لو کہ اللہ سننے والا، جاننے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور لڑو اللہ کی راہ میں اور جان لو کہ اللہ سنتا جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قاتلوا فی سبیل الله:اور اللہ کی راہ میں لڑو۔} زندگی کی بے ثباتی اور موت کے بیان کے بعد سمجھایا جارہا ہے کہ جب زندگی ایسی ہی ناپائیدار ہے اور کسی بھی صورت موت سے فرار ممکن نہیں توجہاد سے منہ پھیر کر موت سے نہ بھاگو جیسا بنی اسرائیل بھاگے تھے کیونکہ موت سے بھاگنا کام نہیں آتا۔