Surah Al Baqarah Ayat 269 (2:269)
The Cow · Juz 3 · Madani
یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًاؕ-وَ مَا یَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ 269
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ جسے چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جسے حکمت دی جائے تو بیشک اسے بہت زیادہ بھلائی مل گئی اور عقل والے ہی نصیحت مانتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ حکمت دیتا ہے جسے چاہے اور جسے حکمت ملی اسے بہت بھلائی ملی اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے۔
Tafseer (Urdu)
{یؤتی الحكمة من یشآء:اللہ جسے چاہتا ہے حکمت دیتا ہے۔} حکمت سے قرآن حدیث اور فقہ کا علم تقوی اور نبوت مراد ہوسکتے ہیں۔(مدارک البقرۃ تحت الایۃ: ۲۶۹ ص۱۳۹ خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۲۶۹ ۱ / ۲۱۱ ملتقطا) کیونکہ قران و حدیث سراپا حکمت ہیں اور فقہ اسی سرچشمہ حکمت و ہدایت سے فیض یافتہ علم ہے اور تقوی حکمت کا تقاضا ہے جبکہ نبوت سراسر حکمت ہے البتہ یہ بات قطعی ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بعد اب کسی کو نبوت نہیں ملے گی۔