Surah Al Baqarah Ayat 281 (2:281)
The Cow · Juz 3 · Madani
وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ 281
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر ہر جان کو اس کی کمائی بھرپور دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{و اتقوا یوما: اور اس دن سے ڈرو۔} اس ایت میں قیامت کے دن سے ڈرایا جارہا ہے کہ اس دن سے ڈرو جس میں تمہیں اللہ تعالی کی طرف لوٹایا جائے گا اور اس دن لوگوں کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا نہ بلاوجہ ان کی نیکیاں گھٹائی جائیں اورنہ بدیاں بڑھائی جائیں گی۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ یہ ایت سب سے آخری آیت ہے جو حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل ہوئی اس کے بعد حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم 21روز دنیا میں تشریف فرما رہے اور اس کے علاوہ ایک قول یہ ہے کہ 9راتیں اور ایک قول یہ ہے کہ 7دن دنیا میں تشریف فرما رہے۔(بیضاوی البقرۃ تحت الایۃ: ۲۸۱ ۱ / ۵۷۷ خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۲۸۱ ۱ / ۲۱۹ ملتقطا) البتہ امام شعبی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے یہ روایت کی ہے کہ سب سے آخری آیت ’’ ایت ربا ‘‘ نازل ہوئی۔ (خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۲۸۱ ۱ / ۲۱۹)