Surah Al Baqarah Ayat 64 (2:64)
The Cow · Juz 1 · Madani
ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَۚ-فَلَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کے بعد پھر تم نے روگردانی اختیار کی تو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اس کے بعد تم پھر گئے تو اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ٹو ٹے والوں میں ہو جاتے۔
Tafseer (Urdu)
{فضل الله: اللہ کا فضل۔}یہاں فضل و رحمت سے یا تو توبہ کی توفیق مراد ہے کہ انہیں توبہ کی توفیق مل گئی اور یا عذاب کوموخر کرنا مراد ہے یعنی بنی اسرائیل پر عذاب نازل نہ ہوا بلکہ انہیں مزید مہلت دی گئی۔ (مدارک البقرۃ تحت الایۃ: ۶۴ ص۵۶) ایک قول یہ ہے کہ فضل الہی اور رحمت حق سے حضور سرور عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ذات پاک مراد ہے معنی یہ ہیں کہ اگر تمہیں خاتم المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے وجود کی دولت نہ ملتی اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ہدایت نصیب نہ ہوتی تو تمہارا انجام ہلاک و خسران ہوتا۔(بیضاوی البقرۃتحت الایۃ: ۶۴ ۱ / ۳۳۶ روح المعانی البقرۃ تحت الایۃ: ۶۴ ۱ / ۳۸۲ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مخلوق پر اللہ تعالی کا فضل بھی ہیں اور رحمت بھی ہیں۔