Surah Al Baqarah Ayat 7 (2:7)
The Cow · Juz 1 · Madani
خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ عَلٰى سَمْعِهِمْؕ-وَ عَلٰۤى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ٘-وَّ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہرلگادی ہے اور ان کی آنکھوں پرپردہ پڑا ہواہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ نے ان کے دلوں پر اور کانوں پر مہر کردی اور ان کی آنکھوں پر گھٹاٹوپ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب۔
Tafseer (Urdu)
{ختم الله: اللہ نے مہر لگادی۔} ارشاد فرمایا کہ ان کافروں کا ایمان سے محروم رہنے کاسبب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا دی ہے جس کی بناء پر یہ حق سمجھ سکتے ہیں نہ حق سن سکتے ہیں اور نہ ہی اس سے نفع اٹھاسکتے ہیں اور ان کی آنکھوں پرپردہ پڑا ہواہے جس کی وجہ سے یہ اللہ تعالی کی ایات اور اس کی وحدانیت کے دلائل دیکھ نہیں سکتے اور ان کے لئے اخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔(خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۷ ۱ / ۲۶) بعض کافرایمان سے محروم کیوں رہے یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ جو کافر ایمان سے محروم رہے ان پر ہدایت کی راہیں شروع سے بند نہ تھیں ورنہ تو وہ اس بات کا بہانہ بناسکتے تھے بلکہ اصل یہ ہے کہ ان کے کفرو عناد سرکشی و بے دینی حق کی مخالفت اور انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے عداوت کے انجام کے طور پر ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگی اور انکھوں پر پردے پڑگئے یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی شخص طبیب کی مخالفت کرے اور زہر قاتل کھا لے اور اس کے لیے دوا فائدہ مند نہ رہے اور طبیب کہہ دے کہ اب یہ تندرست نہیں ہوسکتا تو حقیقت میں اس حال تک پہنچانے میں اس ادمی کی اپنی کرتوتوں کا ہاتھ ہے نہ کہ طبیب کے کہنے کا لہذا وہ خود ہی ملامت کا مستحق ہے طبیب پر اعتراض نہیں کرسکتا۔