Surah Taha Ayat 105 (20:105)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًا 105
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔تم فرماؤ! انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم سے پہاڑوں کو پوچھتے ہیں تم فرماؤ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و یســٴـلونك عن الجبال:اور اپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔} اس ایت کے شان نزول کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ قبیلہ ثقیف کے ایک آدمی نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے دریافت کیا کہ قیامت کے دن پہاڑوں کا کیا حال ہوگا اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ اپ ان سے فرما دیں کہ انہیں میرا رب عزوجل ریت کے ذروں کی طرح ریزہ ریزہ کر دے گا پھر انہیں ہواوں کے ذریعے اڑا دے گا اور پہاڑوں کے مقامات کی زمین کو ہموار چٹیل میدان بنا چھوڑے گا اور زمین اس طرح ہموار کر دی جائے گی کہ تو اس میں کوئی پستی اور اونچائی نہ دیکھے گا۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۰۵-۱۰۷ ۳ / ۲۶۳-۲۶۴ جلالین طہ تحت الایۃ: ۱۰۵-۱۰۷ ص۲۶۷ ملتقطا)