Surah Taha Ayat 108 (20:108)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
یَوْمَىٕذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗۚ-وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا 108
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے(لوگوں کی طرف سے)اس داعی کے لئے اِدھراُدھرہونا نہ ہوگا اور سب آوازیں رحمٰن کے حضو ر پست ہوکر رہ جائیں گی تو تُو ہلکی سی آواز کے سوا کچھ نہ سنے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن پکارنے والے کے پیچھے دوڑیں گے اس میں کجی نہ ہوگی اور سب آوازیں رحمٰن کے حضور پست ہوکر رہ جائیں گی تو تُو نہ سنے گا مگر بہت آہستہ آواز۔
Tafseer (Urdu)
{یومىذ یتبعون الداعی:اس دن پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے ۔} ارشاد فرمایا کہ جس دن پہاڑ ریزہ ریزہ کر کے اڑا دئیے جائیں گے اس دن لوگ قبروں سے نکلنے کے بعد پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے جو انہیں قیامت کے دن موقف کی طرف بلا ئے گا اور ندا کرے گا: رحمن عزوجل کے حضور پیش ہونے کے لئے چلو اور یہ پکارنے والے حضرت اسرافیل علیہ السلام ہوں گے ۔ لوگ اس بات پر قادر نہ ہو ں گے کہ وہ دائیں بائیں مڑ جائیں اور اس کے پیچھے نہ چلیں بلکہ وہ سب تیزی سے پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس دن سب آوازیں رحمن کے حضو ر ہیبت و جلال کی وجہ سے پست ہوکر رہ جائیں گی اور حال یہ ہو گا کہ تو ہلکی سی اواز کے سوا کچھ نہ سنے گا۔ اس کی کیفیت کے بارے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے فرمایا ’’وہ ہلکی سی اواز ایسی ہو گی کہ اس میں صرف لبوں کی جنبش ہوگی۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۱۰۸ ۵ / ۴۲۸ خازن طہ تحت الایۃ: ۱۰۸ ۳ / ۲۶۴ جلالین طہ تحت الایۃ: ۱۰۸ ص۲۶۷ ملتقطا)