Surah Taha Ayat 133 (20:133)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى 133
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر وں نے کہا: یہ نبی اپنے رب کے پاس سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ؟ اور کیا ان لوگوں کے پاس پہلی کتابوں میں مذکور بیان نہ آیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے یہ اپنے رب کے پاس سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے اور کیا انھیں اس کا بیان نہ آیا جو اگلے صحیفوں میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا:اور کافر وں نے کہا۔} کثیر نشانیاں آ جانے اور معجزات کا متواتر ظہور ہو نے کے باوجودکفار ان سب سے اندھے بنے اور انہوں نے حضورپرنورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نسبت یہ کہہ دیا کہ آپ اپنے رب کے پاس سے کوئی ایسی نشانی کیوں نہیں لاتے جو اپ کی نبوت صحیح ہونے پر دلالت کرے اس کے جواب میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا’’ کیا ان لوگوں کے پاس پہلی کتابوں میں مذکور قرآن اور دو عالم کے سردارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بشارت اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت و بعثت کا ذکر نہ ایا یہ کیسی عظیم ترین نشانیاں ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے اور کسی نشانی کو طلب کرنے کا کیا موقع ہے۔( ابو سعود طہ تحت الایۃ: ۱۳۳ ۳ / ۵۰۰)