Surah Taha Ayat 42 (20:42)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم اور تمہارا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اور تیرا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا۔
Tafseer (Urdu)
{اذهب انت و اخوك بایتی:تم اور تمہارا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ اے موسی!علیہ الصلوۃ والسلام تم اور تمہارا بھائی میرے دئیے ہوئے معجزات اور نشانیاں لے کر جاو اور ہر حال میں میرا ذکر کرتے رہناتم دونوں فرعون کے پاس جاؤ بیشک اس نے رب ہونے کا دعوی کر کے سرکشی کی ہے۔(روح البیان طہ تحت الایۃ: ۴۲-۴۳۵ / ۳۸۶-۳۸۸) اس ایت سے ذکر الہی کے نہایت مرغوب و مطلوب ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مبلغ کو تبلیغ کے ساتھ ذکر الہی کو بھی اپنا معمول رکھنا چاہیے۔