Surah Taha Ayat 49 (20:49)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرعون بولا: اے موسیٰ ! تو تم دونوں کارب کون ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا تو تم دونوں کا خدا کون ہے اے موسیٰ۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرعون بولا۔} حضرت موسی و حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام نے جب فرعون کو یہ پیغام پہنچا دیا تو وہ بولا : اے موسی ! تو تم دونوں کارب کون ہے جس نے تمہیں بھیجا ہے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے جواب دیتے ہوئے فرمایا: ہمارا رب عزوجل وہ ہے جس نے محض اپنی رحمت سے ہر چیز کو اس کی خاص شکل و صورت دی جیسا کہ ہاتھ کو اس کے لائق ایسی شکل دی کہ وہ کسی چیز کو پکڑ سکے پاؤں کو اس کے قابل کہ وہ چل سکے زبان کو اس کے مناسب کہ وہ بول سکے آنکھ کو اس کے موافق کہ وہ دیکھ سکے اور کان کو ایسی شکل و صورت دی کہ وہ سن سکے پھر راہ دکھائی اور اس کی معرفت دی کہ دنیا کی زندگانی اور آخرت کی سعادت کے لئے اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی نعمتوں کو کس طرح کام میں لایا جائے۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ص۶۹۲-۶۹۳ روح البیان طہ تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۵ / ۳۹۴ ملتقطا)