Surah Al Anbiya Ayat 112 (21:112)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قٰلَ رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّؕ-وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ۠ (112)ٜ 112
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنبی نے عرض کی: اے میرے رب! حق کے ساتھ فیصلہ فرمادے اور ہمارا رب رحمٰن ہی ہے جس سے ان باتوں کے خلاف مدد طلب کی جاتی ہے جو تم کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنبی نے عرض کی کہ اے میرے رب حق فیصلہ فرمادے اور ہمارے رب رحمٰن ہی کی مدد درکار ہے ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل رب احكم بالحق:نبی نے عرض کی: اے میرے رب! حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے۔} یہاں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دعا کا ذکر ہے کہ اپ نے اللہ تعالی سے یہ دعا فرمائی :اے میرے رب! میرے اور ان کے درمیان جو مجھے جھٹلاتے ہیں اس طرح حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے کہ میری مدد کر اور ان پر عذاب نازل فرما ۔ چنانچہ حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی یہ دعا قبول ہوئی اور جنگ بدر جنگ احزاب اور جنگ حنین وغیرہ میں کفار مبتلائے عذاب ہوئے۔ ایت کے اخر میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا گیاکہ اپ کافروں کو وعید بیان کرتے ہوئے فرما دیں کہ ’’ ہمارا رب رحمن ہی ہے جس سے شرک و کفر اور بے ایمان کی ان باتوں کے خلاف مدد طلب کی جاتی ہے جو تم کرتے ہو۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۱۱۲ ۳ / ۲۹۸)