Surah Al Anbiya Ayat 12 (21:12)
The Prophets · Juz 17 · Makki
فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَﭤ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جب انہوں نے ہمارا عذاب پایا تو اچانک وہ اس سے بھاگنے لگے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو جب انہوں نے ہمارا عذاب پایا جبھی وہ اس سے بھاگنے لگے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما احسوا باسنا:تو جب انہوں نے ہمارا عذاب پایا۔}اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب ان ظالموں نے اللہ تعالی کا عذاب پایا تو اچانک وہ اس سے بھاگنے لگے ۔اس پر فرشتے کے ذریعے ان سے کہا گیا کہ تم بھاگو نہیں اوران آسائشوں کی طرف لوٹ اوجو تمہیں دی گئی تھیں اور اپنے ان مکانوں کی طرف لوٹ او جن پر تم فخر کیا کرتے تھے شاید لوگوں کی عادت کے مطابق تم سے تمہاری دنیا کے بارے میں سوال کیا جائے ۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ ان ایات میں یمن کی سرزمین میں موجود ایک بستی میں رہنے والے لوگوں کا حال بیان ہوا ہے۔ اس بستی کا نام حصور (یاحضور) ہے وہاں کے رہنے والے عرب تھے انہوں نے اپنے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب کی اور انہیں شہید کردیا تو اللہ تعالی نے ان پر بخت نصر کو مسلط کر دیا۔ اس نے ان کے بعض لوگوں کو قتل کیا اور بعض کو گرفتار کرلیا اس کا یہ عمل جاری رہا تو وہ لوگ بستی چھوڑ کر بھاگے۔ اس پر فرشتوں نے طنز کے طور پر ان سے کہا: تم بھاگو نہیں اوران آسائشوں کی طرف لوٹ اوجو تمہیں دی گئی تھیں اور اپنے مکانوں کی طرف لوٹ او شاید تم سے سوال کیا جائے کہ تم پر کیا گزری اور تمہارے مال و دولت کا کیا ہوا تو تم دریافت کرنے والے کو اپنے علم اور مشاہدے سے جواب دے سکو۔( روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ۵ / ۴۵۸ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ۳ / ۲۷۲ جمل الانبیاء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ۵ / ۱۲۱-۱۲۲ مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ص۷۱۱ ملتقطا)