Surah Al Anbiya Ayat 11 (21:11)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں جو ظلم کرنے والی تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں کہ وہ ستمگار تھیں اور ان کے بعد اور قوم پیدا کی۔
Tafseer (Urdu)
{و كم قصمنا من قریة:اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں ۔} اس سے پہلی ایات میں کفارکی طرف سے حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پرکئے گے اعتراضات اوران کے جوابات ذکرفرمائے گئے اور یہاں سے ا س امت کے کفار کو کفر نہ چھوڑنے اور ایمان نہ لانے پر اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایاجا رہا ہے ۔گویا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: اے کافرو! تم اپنے مال و دولت کی وسعت سے دھوکہ نہ کھاو اور اپنے اموال و اولاد پر غرور نہ کرو کیونکہ ہم نے بہت سی بستیوں کے کفار کو تباہ و برباد کر دیا اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی اور جو کچھ ان کافروں کے ساتھ ہوا وہ تمہارے ساتھ بھی ہو سکتاہے۔( صاوی الانبیاء تحت الایۃ: ۱۱ ۴ / ۱۲۹۲)