Surah Al Anbiya Ayat 14 (21:14)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: ہائے ہماری بربادی! بیشک ہم ظالم تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا یویلنا:انہوں نے کہا: ہائے ہماری بربادی۔}جب وہ بھاگ کر نجات پانے سے مایوس ہو گئے اور انہیں عذاب نازل ہونے کا یقین ہو گیا تو انہوں نے کہا:ہائے ہماری بربادی! بیشک ہم ظالم تھے۔ یہ ان کی طرف سے اپنے گناہ کا اعتراف اور اس پر ندامت کا اظہار تھا لیکن چونکہ عذاب دیکھنے کے بعد انہوں نے گناہ کا اقرار کیا اوراس پر نادم ہوئے اس لئے یہ اعتراف انہیں کام نہ آیا۔( ابو سعود الانبیاء تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۵۰۸) {فما زالت تلك دعوىهم:تو یہی ان کی چیخ و پکاررہی۔}ارشاد فرمایا کہ ان کی یہی چیخ و پکاررہی کہ ہائے ہماری بربادی! ہم ظالم تھے۔ یہاں تک کہ ہم نے انہیں کھیت کی طرح کٹے ہوئے کر دیا کہ تلواروں سے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے اوروہ بجھی ہوئی آ گ کی طرح ہو گئے ۔( جلالین الانبیاء تحت الایۃ: ۱۵ ص۲۷۰) کون سی توبہ فائدہ مند ہے اس سے معلوم ہوا کہ عذاب اجانے پر توبہ اوراپنے جرم کا اقرار کرنا بے فائد ہ ہے۔ جیسے پھل وہی درخت دیتا ہے جو وقت پر بویا جائے اور بے وقت کی بوئی ہوئی کھیتی پھل نہیں دیتی اسی طرح توبہ وہی فائدہ مند ہے جو عذاب انے سے پہلے کی جائے اور جو توبہ بے وقت کی جائے وہ عذاب دور نہیں کرتی۔