Surah Al Anbiya Ayat 19 (21:19)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی ملک ہیں اورجو اللہ کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اسی کے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اور اس کے پاس والے اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و له من فی السموت و الارض:اور جوآسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی ملک ہیں ۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات کا مالک اللہ تعالی ہے اور سب اس کی ملک ہیں تو کوئی اس کی اولاد کیسے ہو سکتا ہے ! ملکیت ہونے اور اولاد ہونے میں منافات ہے اور مقرب فرشتے جنہیں اللہ تعالی کے کرم سے اس کی بارگاہ میں قرب و منزلت کا ایک خاص مقام حاصل ہے وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر کرتے ہیں اور نہ ہی عبادت کرنے سے تھکتے ہیں۔(مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۱۹ص۷۱۲)