Surah Al Anbiya Ayat 2 (21:2)
The Prophets · Juz 17 · Makki
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے کھیلتے ہوئے ہی سنتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب ان کے رب کے پاس سے انہیں کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے نہیں سنتے مگر کھیلتے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{ما یاتیهم من ذكر:جب ان کے پاس کوئی نصیحت آتی ہے۔} یعنی جب اللہ تعالی کی طرف سے قران مجید میں نصیحت امیز کوئی ایسی ایت نازل ہوتی ہے جو انہیں اعلی طریقے سے اخروی حساب کی یاد دلائے اوراس سے غفلت کا شکار ہونے پر کامل طریقے سے تنبیہ کرے تو یہ اس میں غورو فکر کر کے عبرت ونصیحت حاصل کرنے اور اپنی غفلت دور کرنے کی بجائے اسے کھیلتے اور مذاق مسخری کرتے ہوئے ہی سنتے ہیں اور انے والے وقت کے لئے کچھ تیاری نہیں کرتے۔( روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۲ ۵ / ۴۵۲ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۲۷۱ ملتقطا)