Surah Al Anbiya Ayat 21 (21:21)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں جومردوں کو زندہ کرتے ہوں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے خدا بنالئے ہیں کہ وہ کچھ پیدا کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام اتخذوا الهة من الارض:کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافروں نے زمین کے جواہر اور معدنیات جیسے سونے چاندی اور پتھر وغیرہ سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں جو مردوں کو زندہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں ایسا تو نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہو سکتا ہے کہ جو خو دبے جان ہو وہ کسی کو جان دے سکے تو پھر ان چیزوں کو معبود ٹھہرانا اور الہ قرار دینا کتنا کھلا باطل ہے ۔ معبود وہی ہے جو ہر شے پر قادر ہو اور جو زندگی موت دینے اورنفع نقصان پہنچانے پر ہی قادر نہیں تو اسے معبود بنانے کو کون سی عقل جائز قرار دے سکتی ہے۔( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۲۱ ص۷۱۲-۷۱۳ تفسیر کبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۲۱ ۸ / ۱۲۷ ملتقطا)