Surah Al Anbiya Ayat 25 (21:25)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی کو پوجو۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ارسلنا من قبلك من رسول الا:اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمہم نے اپ سے پہلے جس امت کی طرف کوئی رسول اور نبی بھیجا ہم اس کی طرف وحی فرماتےرہے کہ زمین و اسمان میں میرے علاوہ کوئی معبود نہیں جو عبادت کئے جانے کامستحق ہو تو اخلاص کے ساتھ میری عبادت کرو اور صرف مجھے ہی معبود مانو۔(تفسیر طبری الانبیاء تحت الایۃ: ۲۵ ۹ / ۱۶) ایت ’’و ما ارسلنا من قبلك‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہو ئیں (1)…ہر نبی علیہ السلام پر وحی اتی تھی۔ نبوت کے لئے وحی لازم و ضروری ہے۔ (2)… تمام انبیاء اور رسل علیہم الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمانے کی بنیادی حکمت اللہ تعالی کی وحدانیت کو ثابت کرنا اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت کرنا ہے۔ (3)…تمام انبیاء اور رسل علیہم الصلوۃ والسلام عقائد میں متفق ہیں اعمال میں فرق ہے۔کسی نبی علیہ السلام کے دین میں شرک جائز نہیں ہوا لہذا سجدہ تعظیمی شرک نہیں کیونکہ بعض انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کے زمانے میں یہ ہوا ہے البتہ ہماری شریعت میں حرام ضرور ہے۔