Surah Al Anbiya Ayat 26 (21:26)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗؕ-بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے کہا: رحمٰن نے اولاد بنالی ہے۔وہ پاک ہے، بلکہ (فرشتے)عزت والے بندے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے رحمٰن نے بیٹا اختیار کیا پاک ہے وہ بلکہ بندے ہیں عزت والے ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا:اور کافروں نے کہا۔} اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ یہ آیت خزاعہ قبیلے کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہا تھا ۔ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر فرشتوں کو اللہ تعالی کی اولاد قرار دیتے ہیں جبکہ اللہ تعالی کی ذات اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ فرشتے اللہ تعالی کی اولاد نہیں بلکہ وہ اس کے برگزیدہ اور مکرم بندے ہیںوہ کسی بات میں اللہ تعالی سے سبقت نہیں کرتےصرف وہی بات کرتے ہیں جس کا اللہ تعالی انہیں حکم دیتا ہے اور وہ کسی اعتبار سے اللہ تعالی کے حکم کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ اس کے ہر حکم پر عمل کرتے ہیں۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۲۶-۲۷ ۳ / ۲۷۵)