Surah Al Anbiya Ayat 33 (21:33)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ۔ سب ایک گھیرے میں تیر رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند ہر ایک ایک گھیرے میں پَیر رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الذی خلق الیل و النهار:اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو پیدا کیا ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی اکیلا معبود ہے جس نے رات کو تاریک بنایا تاکہ لوگ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن بنایا تاکہ اس میں معاش وغیرہ کے کام انجام دیں اور سورج کو پیدا کیا تاکہ وہ دن کا چراغ ہو اور چاند کو پیدا کیا تاکہ وہ رات کا چراغ ہو ۔یہ سب ایک گھیرے میں ا یسے تیر رہے ہیں جس طرح تیراک پانی میں تیرتا ہے۔( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۳۳ ص۷۱۵ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۳۳ ۳ / ۲۷۶ ملتقطا)